Choose Your Language
English Urdu Arbic
استاذالعلماء علامہ مفتی محمد وسیم ضیائی صاحب زیدشرفہ
علامہ مفتی محمد وسیم ضیائی زیدشرفہ12 نومبر 1974ء کو کراچی میں پیداہوئے۔ آپ کی ذات (کاسٹ) میمن (بانٹوا) ہے۔آپ نے 1997ء میں اہلسنت کی عظیم دینی درسگاہ ام المدارس ”دارالعلوم امجدیہ“ کراچی، پاکستان سے درسِ نظامی مکمل کیا۔ فراغت کے بعد10سال تک اسی ادارے میں شعبہ درس نظامی میں تدریس کے فرائض سرانجام دئے۔25جنوری1999 ء سے آپ بادامی مسجد میٹھادر،کراچی،پاکستان میں خطیب وامام کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں،اس سے پہلے آپ 4سال تک محمدی مسجد میٹھادر،کراچی،پاکستان میں خطابت کے منصب پر فائزرہے۔
آپ 13فروری 1999ء کو رشتہئ ازدواج سے منسلک ہوئے۔ 2000ء میں آپ نے مرکز العلوم الاسلامیہ کی بنیاد رکھی جو آج تک الحمدللہ دینی خدمات میں مصروف عمل ہے،یہاں سے اب تک سینکڑوں علماء وحفاظ قرآن فارغ ہوچکے ہیں۔آپ نے 2003ء میں فتویٰ نویسی کا آغاز کیا۔آپ تنظیم المدارس پاکستان کی مجلسِ عاملہ کے رکن بھی رہے۔ آپ اس وقت برکاتی فاؤنڈیشن پاکستان کے ناظمِ اعلیٰ ہیں۔اس کے علاوہ مرکز العلوم الاسلامیہ میٹھادر،مدرسہ ابی ناصرفلک میوہ شاہ اور دارالعلوم برکاتیہ گلشن اقبال کے مہتمم کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اورمرکزالعلوم الاسلامیہ میں تدریس کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں۔
مقصد
درس و تدریس کے ذریعے قرآن و سنت کی تعلیم کو عام کرنا،اس کے علاوہ موجودہ دور میں انٹرنیٹ تک چونکہ ہر شخص کی رسائی بہت آسان ہے۔ اس صورتِ حال کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے ہم نے اشاعت دین کے لئے ویب سائٹ متعارف بھی کرائی ہے،جس میں دینی مسائل،درسِ قرآن،درسِ حدیث،صحابہ کرام یا اولیائے کرام کی حیاتِ مبارکہ کے واقعات تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
The Pillars of Islam
Duis aute irure dolor in reprehenit in voluptate velit esse cillum dolore eu fugiat nulla pariatur.
-
Shahadah
Faith -
Salah
Prayer -
Sawm
Fasting -
Zakat
Almsgiving -
Hajj
Pilgrimage